• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیئرمین CDA محمد علی رندھاوا تبدیل؛ سہیل اشرف چیف کمشنر اسلام آباد تعینات

اسلام آ باد ( رانا غلام قادر ) وفاقی بیورو کر یسی میں اہم تقرر و تبادلے، چیئرمین سی ڈی اے و چیف کمشنر اسلام آباد چوہدری محمد علی رندھاوا تبدیل ،سہیل اشرف چیف کمشنر اسلام آباد ، سعد اختر کمانڈنٹ نیشنل پولیس اکیڈمی ، محمد ادریس FIA، اشرف زبیر صدیقی نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس ،محمد اسد ڈپٹی سیکرٹری فنا نس ،فلک شیر ،اعجاز احمد ڈپٹی سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن ،ناطق حسین مواصلات ،عبد الکریم رند آ بی وسائل تعینات، پولیس سروس گریڈ 19 کے افسر شاہجہاں کی خدمات ایف آئی اے سے سندھ اور فضل حامد کی خدمات نیشنل پولیس اکیڈمی سے خیبرپختونخوا حکومت کے سپرد ، چیف ٹریفک آفیسر اسلام آباد محمد سرفراز ورک کو تبدیل کرکے ان کی خدمات پنجاب حکومت کے سپرد کی گئی ہیں۔چیئرمین سی ڈی اے و چیف کمشنر اسلام آباد چوہدری محمد علی رندھاوا کو عہدے سے ہٹا کر اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ، جبکہ پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے گریڈ 20 کے لیفٹیننٹ (ر) سہیل اشرف کو نیا چیف کمشنر اسلام آباد تعینات کیا گیا ، سہیل اشرف اس سے قبل پنجاب حکومت میں سیکریٹری کمیونیکیشن اینڈ ورکس کے طور پر خدمات سرانجام دے رہے تھے۔ان کی چیف کمشنر کے ساتھ ساتھ بطور چیئر مین سی ڈی اے تعیناتی کی سمری منظوری کیلئے وفاقی کا بینہ کو بھیج دی گئی۔پولیس سروس گریڈ 21 کے افسر سعد اختر کو نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس سے تبدیل کر کے کمانڈنٹ نیشنل پولیس اکیڈمی جبکہ کمانڈنٹ نیشنل پولیس اکیڈمی محمد ادریس احمد کو تبدیل کرکے وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے) میں تعینات کیاگیا ۔

اہم خبریں سے مزید