• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایرانی پورٹ بندر عباس پر میزائل حملے میں شہید پاکستانی نوجوان منوڑا قبرستان میں سپرد خاک

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) ایرانی پورٹ بندر عباس پر میزائل حملے میں جاں بحق پاکستانی نوجوان یاسر خان کو منوڑا قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔جاں بحق یاسر کی میت ایدھی سردخانےسے بدھ کو ان کی رہائش گاہ ماڑی پور منتقل کی گئی ۔مقامی عید گاہ میں جاں بحق یاسر کی نماز جنازہ بعد نماز عشاء ادا کی گئی۔نماز جنازہ میں مرحوم یاسر کے اہلخانہ ، عزیز واقارب ،پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی قادر پٹیل ،رکن سندھ اسمبلی آصف خان،امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان ،سیکریٹری اطلاعات زاہد عسکری سمیت اہل علاقہ نے شرکت کی۔جنازے کے بعددعائے مغفرت کی گئی۔
اہم خبریں سے مزید