اسلام آباد( رانا غلام قادر) وفاقی وزارتوں ، منسلک محکموں اور کارپوریشنز میں صوبائی کوٹے پر ملازمین کا صوبائی تناسب کیا ہے ؟آسامیوں کی تعداد کتنی ہے ؟ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی مرتب کردہ رپورٹ کے مطابق وفاقی وزارتوں، منسلک محکموں اور میں کل آسامیوں کی تعداد تین لاکھ نو ہزار609ہے جبکہ خودمختار اداروں، کارپوریشنز میںکل آ سامیوں کی تعدادتین لاکھ ساٹھ ہزار718ہے۔ وفاقی وزارتوں ، منسلک محکموں میں پنجاب کا کوٹہ 56.13 فیصد، سندھ کا کوٹہ 21.05 فیصد ۔خیبرپختونخواہ کا کوٹہ 14.03 فیصد، بلوچستان کا کوٹہ 5.33 فیصد جبکہ آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان کا مجموعی کوٹہ 2.76 فیصد ہے۔سول آرمڈ فورسز میں پنجاب کا کوٹہ 58766، سندھ کا کوٹہ 10501، خیبرپختونخواہ کا کوٹہ 120855 ہے۔سول آرمڈ فورسز میں آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان کا مجموعی کوٹہ 7153، بلوچستان کا 16076 ہے۔سابق فاٹا کا وفاقی وزارتوں، منسلک محکموں اور میں ملازمتوں کا کوٹہ 0.70 فیصد ہے۔