اسلام آباد(خالد مصطفیٰ ) وزیرستان بلاک سے گیس کی پیداوار تقریباً 100 ملین اسٹینڈرڈ کیوبک فٹ یومیہ (MMSCFD) تک پہنچ گئی ہے، حکام کے مطابق نئے فعال کیے گئے اسپن وام1 کنویں سے 40 ملین مکعب فٹ یومیہ گیس شامل ہوئی ہے۔ اس سے قبل شیوا 1 دریافت سے حاصل ہونے والی پیداوار بھی اس میں شامل ہے ۔اس اضافے میں تقریباً 800 بیرل یومیہ (BBL/D) کنڈینسیٹ بھی شامل ہے، جو دونوں فیلڈز کی پیداوار کو ملا کر حاصل ہو رہا ہے، اور یہ پاکستان کی مقامی توانائی سپلائی میں ایک اہم اضافہ ہے۔یہ نئی پیداوار وزیرستان جوائنٹ وینچر (WJV) کے تحت حاصل ہو رہی ہے، جس کی قیادت ماڑی انرجی لمیٹڈ کر رہی ہے۔