کراچی (نیوز ڈیسک) ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے امریکی عوام کے نام لکھے گئے ایک خط میں کہا ہے کہ ان کے ملک کی عام امریکیوں سے کوئی دشمنی نہیں ہے۔ایرانی ٹی وی نے بدھ کے روز یہ رپورٹ جاری کی۔انہوں نے اپنے خط میں مزید کہا کہ ایران کو ایک خطرے کے طور پر پیش کرنا "تاریخی حقیقت سے مطابقت رکھتا ہے اور نہ ہی موجودہ دور کے مشاہداتی حقائق سے۔"امریکی عوام کے نام کھلے خط میں انہوں نے یہ سوال اٹھایا ہے کہ آیا واشنگٹن واقعی "امریکا فرسٹ" کی پالیسی پر عمل پیرا ہے یا وہ محض "اسرائیل کے آلہ کار" کے طور پر کام کر رہا ہے جواسرائیل کیلئے "آخری امریکی سپاہی تک" لڑنے کے لئے تیار ہے، ایرانی عوام امریکیوں کے خلاف کوئی بغض یا بیر نہیں رکھتے۔