دبئی(جنگ نیوز) متحدہ عرب امارات کی وزارتِ خارجہ نے بدھ کے روز کہا کہ خلیجی ملک میں ایرانیوں کی رہائشی حیثیت کے حوالے سے کیے جانے والے دعوے " درست" نہیں ہیں۔ وزارت نے اس بات کی تصدیق کی کہ یو اے ای ایرانی کمیونٹی کو اپنے متنوع سماجی ڈھانچے کا ایک لازمی حصہ تسلیم کرتا ہے۔دبئی کی ایئر لائن ایمریٹس نے بدھ کو اپنی ویب سائٹ پر کہا تھا کہ ایرانی شہریوں کو متحدہ عرب امارات میں داخل ہونے یا ٹرانزٹ کی اجازت نہیں ہے۔