کراچی (نیوز ڈیسک) صدرٹرمپ کا توہین آمیز رویہ،برطانیہ اور امریکہ دونوں کیلئے شرمندگی کا باعث، امریکی صدر نے بارباربرطانیہ کو عالمی سطح پر نشانہ بنایا، وزیر اعظم کئیر اسٹارمر تعلقات بچانے کی کوشش میں ہیں۔ اب برطانیہ کو ایک ایسی دنیا کیلئے تیار رہنا ہوگا جہاں امریکہ حقیقی معنوں میں اس کا اتحادی نہ ہو،میڈیا رپورٹ کے مطابق صدرڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے برطانیہ کو بار بار عالمی سطح پر شرمندہ کرنے کے اقدام کو سیاسی تجزیہ کار جیمز بال نے نہ صرف امریکی صدر بلکہ برطانیہ کے لیے بھی شرمندگی قرار دیا ہے۔