کراچی(نیوز ڈیسک) ایران میں جاری جنگ کے باوجود پاکستانی روپے کے مقابلے میں ایرانی ریال کی قدر میں 400 فیصد اضافہ ہوگیا، ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن آف پاکستان کے چیئرمین ملک بوستان کا کہنا ہے کہ قیاس کیا جارہا ہے کہ جنگ کے بعد پابندیاں ہٹنے سے ایرانی کرنسی کی قدر میں اضافہ ہوگا۔ برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق امریکا اور اسرائیل کے ایران پر حملے کے بعد شروع ہونے والی جنگ کے بعد سے پاکستانی روپے کے مقابلے میں ایرانی ریال کی قیمت میں بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔پاکستان میں کرنسی ایکسچینج کے کاروبار سے وابستہ افراد نے بتایا کہ جنگ سے پہلے ایک کروڑ ایرانی ریال 2 ہزار 500 پاکستانی روپے میں مل جاتے تھے لیکن اب ایک کروڑ ایرانی ریال کی قدر 10 ہزار پاکستانی روپے کے برابر ہو چکی ہے۔