کراچی (نیوز ڈیسک) ایران کی جوہری صلاحیت برقرار، امریکی دعوؤں پر سوالات، ٹرمپ کا ہدف حاصل ہونیکا دعویٰ، جوہری ایندھن ختم کرنے کے شواہد نہیں ملے، امریکی حکام جنگی مقاصد محدود کرنے لگے۔ امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کو جوہری ہتھیار بنانے سے روکنے کا ہدف حاصل کر لیا گیا ہے، تاہم اس بات کا کوئی واضح ثبوت موجود نہیں کہ امریکہ یا اسرائیل ایران کے قریباً بم درجے کے افزودہ یورینیم کے ذخائر کو ختم یا قبضے میں لے سکے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق ایران کے پاس اب بھی بڑی مقدار میں افزودہ یورینیم موجود ہے جو کئی جوہری ہتھیار بنانے کے لیے کافی سمجھا جاتا ہے۔