اسلام آباد(صالح ظافر) فن لینڈ نے اسلام آباد میں اپنا سفارت خانہ بند کرنے کا اعلان کر دیا ہے، جو آئندہ موسمِ گرما میں مکمل طور پر بند ہو جائے گا۔ حتمی تاریخ کے اعلان تک سفارت خانہ کام جاری رکھے گا۔فن لینڈ، جو دنیا کے سب سے بڑے جزائر پر مشتمل ممالک میں شمار ہوتا ہے، شمالی اوقیانوسی عسکری اتحاد اور یورپی اتحاد کا رکن ہے۔ اس شمالی یورپی ملک نے 2022 میں تقریباً دس سال بعد اپنا سفارت خانہ دوبارہ کھولا تھا۔