• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سانحہ گل پلازہ، جاں بحق 61 خاندانوں کو فی کس ایک کروڑ معاوضہ ادا

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) سانحہ گل پلازہ میں جاں بحق ہوئے افراد میں سے 61خاندانوں کو فی کیس ایک کروڑ روپے معاوضہ دیدیا گیا، 11 کیسز پر فیصلہ ہونا باقی ہے، 843دکان داروں کو بھی چیکس کے ذریعے فی کس 5لاکھ روپے دے دیئے گئے، کچھ کیسز زیر التوا ہیں۔ یہ بات وزیراعلیٰ سندھ کی زیرصدارت سانحہ گل پلازہ پر اہم اجلاس حکام نے بریفنگ میں بتایا گیا۔وزیر اعلیٰ سندھ کی ڈی جی ایس بی سی اے کو مارکیٹ کی تعمیر نو کا منصوبہ پیش کرنے اور مارکیٹ کو گرانے کا کام بھی جلد شروع کرنے کی ہدایت۔ تفصیلات کے مطابق بدھ کو وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے گل پلازہ آتشزدگی کے متاثرین کے اہل خانہ کو معاوضے کی ادائیگی اور متاثرہ تاجروں کو مالی امداد کی فراہمی کے عمل کا جائزہ لیا اور سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (ایس بی سی اے) کو گل پلازہ کی ازسرنو تعمیر کیلئے تفصیلی منصوبہ پیش کرنے کی ہدایت کی جبکہ مارکیٹ کو گرا کر نئی تعمیر شروع کرنے کی بھی ہدایت دی۔اجلاس وزیراعلیٰ ہاؤس میں منعقد ہوا جس میں صوبائی وزراء شرجیل میمن، ناصر شاہ، ضیاء الحسن لنجار، میئر کراچی مرتضیٰ وہاب، چیف سیکرٹری آصف حیدر شاہ، پرنسپل سیکرٹری برائے وزیراعلیٰ (پی ایس سی ایم) آغا واصف، کمشنر کراچی حسن نقوی، ایڈیشنل آئی جی کراچی آزاد خان، سیکرٹری لوکل گورنمنٹ وسیم شمشاد، ڈائریکٹر جنرل ایس بی سی اے مزمل ہالیپوٹو اور دیگر حکام نے شرکت کی۔ کمشنر کراچی حسن نقوی نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ باقی کیسز مختلف مراحل میں ہیں۔
اہم خبریں سے مزید