• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاقی حکومت کودرآمدی اورمقامی گندم کی فروخت میں بھاری نقصان کا خدشہ

اسلام آباد(رانا غلام قادر) وفاقی حکومت کودرآمدی اورمقامی گندم کی فروخت میں بھاری نقصان کا خدشہ ہے۔ ذرائع کے مطا بق پاسکو اسٹاک کےگندم کی فروخت میں23ارب50 کروڑ روپے نقصان کا تخمینہ ہے۔ نقصان کایہ تخمینہ5 لاکھ75ہزار میٹرک ٹن گندم کی فروخت کے لیے لگایا گیا ہے۔ گندم کی لاگت80 ارب58 کروڑ،فروخت کا تخمینہ57 ارب8کروڑ روپے ہے۔ درآمدی 2لاکھ 94 ہزار994ٹن گندم کی فروخت میں 19ارب 36کروڑ روپےنقصان کا تخمینہ ہے۔ مقامی 2لاکھ80 ہزارٹن گندم کی فروخت میں4ارب14کروڑ روپےنقصان کا خدشہ ہے۔

اہم خبریں سے مزید