• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی فوجی اڈے غیر محفوظ نکلے، ایرانی حملوں نے کمزوریاں بے نقاب کر دیں، امریکی اخبار

کراچی (نیوز ڈیسک)امریکی فوجی اڈے غیر محفوظ نکلے، ایرانی حملوں نے کمزوریاں بے نقاب کر دیں،امریکی فوجی کمانڈرز کی وارننگز نظر انداز، سعودی اڈے پر میزائل حملہ ،قیمتی طیارے تباہ، فوجی زخمی ہوئے ،امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل کی رپورٹ کے مطابق خلیجی ممالک میں واقع امریکی فوجی اڈوں کو لاحق خطرات کے بارے میں امریکا کے اعلیٰ عسکری کمانڈرز برسوں خبردار کرتے رہے تاہم امریکی حکومتیں اسے نظر انداز کرتی رہیں۔ امریکی حکومتوں نے ان فوجی اڈوں سے اہم اثاثوں کی منتقلی سے متعلق سفارشات کو نظرانداز کیا جس کے نتیجے میں حالیہ ایرانی حملے انتہائی نقصان دہ ثابت ہوئے۔رپورٹ کے مطابق گزشتہ جمعے ایران کے بیلسٹک میزائلوں اور ڈرونز نے سعودی عرب میں واقع پرنس سلطان ائیر بیس کو شدید نقصان پہنچایا جس کے نتیجے میں تقریباً ایک درجن امریکی فوجی زخمی ہوئے جبکہ قیمتی فوجی طیارے تباہ ہو گئے۔
اہم خبریں سے مزید