• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

CSA میں انقلابی اصلاحات کا آغاز، 54 واں کامن ٹریننگ پروگرام شروع

لاہور (آصف محمود بٹ)سول سروسز اکیڈمی میں انقلابی اصلاحات کا آغاز،54واں کامن ٹریننگ پروگرام شروع۔پروبیشنرز کی جامع نفسیاتی پروفائلنگ، والدین کی شمولیت سے تربیت کا نیا باب کھل گیا شواہد پر مبنی، مربوط اور تسلسل پر قائم نظام، پالیسی ساز بیوروکریسی کی تشکیل ہدف۔ ڈائریکٹر جنرل سی ایس اے فرحان عزیز خواجہ نے کہا کہ بدلتے ہوئے حکمرانی کے نظام میں اب صرف انتظامی صلاحیت کافی نہیں بلکہ پالیسی سازی، تجزیاتی سوچ اور اسٹریٹجک منصوبہ بندی کی مہارت بھی ناگزیر ہو چکی ہے۔ پاکستان کی سول بیوروکریسی کی تربیت کے نظام میں ایک بڑی اور دور رس تبدیلی کے تحت سول سروسز اکیڈمی (سی ایس اے) نے 54ویں کامن ٹریننگ پروگرام (سی ٹی پی) کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے جس کے ساتھ ہی ایک جامع اصلاحاتی پیکج بھی متعارف کرا دیا گیا ہے۔ ان اصلاحات کا مقصد نہ صرف تربیتی ڈھانچے کو جدید خطوط پر استوار کرنا ہے بلکہ سول سرونٹس کی فکری، پیشہ ورانہ اور اخلاقی صلاحیتوں کو عالمی معیار کے مطابق ڈھالنا بھی ہے۔

اہم خبریں سے مزید