کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاک بحریہ اور پی ایل اے (نیوی) کے مابین 25مارچ تا یکم اپریل 26بحری مشق سی گارڈین 4منعقد ہوئی۔ اس مشق کا مقصد دونوں بحری افواج کے مابین باہمی اشتراکِ اور میری ٹائم تعاون کو فروغ دینا تھا۔ مشق دو مراحل پر مشتمل تھی، جس میں پانچ روزہ کراچی پورٹ کا دورہ اور شمالی بحیرۂ عرب میں دو روزہ سی فیز شامل تھے۔ مشق سی گارڈین 4 میں شمولیت کے لیے پی ایل اے (نیوی) کے جہاز داچنگ کی آمد پر پی این ایس تیمور نے پرتپاک استقبال کیا۔