کراچی( ثاقب صغیر ) مبینہ افغان شہری کے نادرا اور پاسپورٹ حکام کی ملی بھگت سے شناختی کارڈ اور پاسپورٹ حاصل کرنے پر انکوائری شروع کر دی گئی۔ایف آئی اے پری ڈپارچر فیسلیٹیشن ڈیسک پشاور زون پر ڈیوٹی کے دوران ایک مسافر واحد اللہ نے اپنا پاسپورٹ بمعہ عمرہ ویزہ برائے مملکتِ سعودی عرب پیش کیا۔دوران انٹرویو مسافر نے انکشاف کیا کہ اس نے اپنا شناختی کارڈ شبقدر سے جبکہ پاسپورٹ اسلام آباد سے حاصل کیا۔