کراچی (نیوز ڈیسک) دو تہائی امریکیوں نے سروے میں مطالبہ کیا ہے کہ ایران جنگ جلد ختم کی جائے، مہنگائی خدشات بڑھ گئے، امریکی عوام کو معاشی نقصان کا خوف، ریپبلکن ووٹرز میں بھی اختلاف رائے، اکثریت امریکی حملوں کی مخالف، صورتحال وسط مدتی انتخابات سے قبل حکمران جماعت کیلئے سیاسی چیلنج بن سکتی ہے۔ برطانوی خبر رساں ادارے کے سروے کے مطابق دو تہائی امریکی شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ امریکہ کو ایران کے ساتھ جاری جنگ جلد ختم کر دینی چاہیے، چاہے ڈونلڈ ٹرمپ انتظامیہ کے اہداف حاصل نہ بھی ہوں۔ سروے کے مطابق 66 فیصد افراد نے جنگ جلد ختم کرنے کی حمایت کی جبکہ 27 فیصد نے اہداف مکمل ہونے تک جنگ جاری رکھنے کا کہا، اسی دوران 60 فیصد امریکیوں نے ایران پر امریکی حملوں کی مخالفت کی۔