• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ریونیو کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا، ڈی سی پشاور

پشاور (لیڈی رپورٹر )ایڈمنسٹریٹر/ ڈپٹی کمشنر پشاور کیپٹن (ر)ثنا اللہ خان نے کہا ہے کہ کیپٹل میٹروپولیٹن گورنمنٹ پشاور میں درپیش ریونیو کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا، جس کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا جس میں ڈائریکٹر جنرل کیپٹل میٹروپولیٹن گورنمنٹ پشاور قدیر نصیر، ڈپٹی ڈائریکٹر اسٹیٹ مینجمنٹ کامران امجد، ڈائریکٹر فنانس اعجاز سرور، اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایڈمن خدائے نظر سمیت دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔ ڈپٹی کمشنر پشاور نے کہا کہ سرکاری املاک کے بہتر استعمال، ریکارڈ کی ڈیجیٹلائزیشن اور شفاف نظام کے نفاذ کےذریعے نہ صرف ریونیو میں اضافہ کیا جا سکتا ہے انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ ریونیو کے تمام ذرائع کو مکمل طور پر بروئے کار لایا جائے۔
پشاور سے مزید