پشاور(جنگ نیوز) خیبرپختونخوا ایمرجنسی ریسکیو سروس (ریسکیو 1122) نے مارچ 2026 میں 20,104 ایمرجنسیز میں خدمات فراہم کیں جن میں 20,002افراد کو طبی امداد فراہم کیں۔ترجمان بلال احمد فیضی نے ماہانہ کارکردگی رپورٹ کی تفصیلات فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ ماہ 2,613 روڈ ٹریفک حادثات اور 11,994 میڈیکل ایمرجنسیز کے علاوہ 404 آگ لگنے کے واقعات، 395 جرائم سے متعلق ایمرجنسیز، 45 ڈوبنے کے واقعات، 16 عمارت گرنے کے حادثات اور 543 دیگر ایمرجنسیز شامل تھیں جن پر فوری کارروائی کی گئیں۔۔بلال احمد فیضی نے بتایا کہ ریسکیو 1122 صوبے بھر میں بروقت اور معیاری ایمرجنسی خدمات فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔