• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹرمپ کا جنگی جنون، ایران پُرعزم، منہ توڑ جواب کا انتباہ، اسرائیل اور خلیجی ممالک پر میزائل داغ دیئے، تیل مہنگا، اسٹاکس متاثر

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا جنگی جنون برقرار‘ ایران کو پتھرکے دور میں بھیجنے کی دھمکی دیتے ہوئے کہاکہ وقت آ گیا ہے کہ اب تہران مزید تاخیر سے قبل کوئی معاہدہ کر لے ورنہ اس عظیم ملک کے ممکنہ مستقبل میں کچھ بھی باقی نہیں رہے گا ‘ہم آنے والے چند ہفتوں میں شدید حملے کریں گے اور انہیں واپس پتھر کے دور میں لے جائیں گے جہاں سے ان کا تعلق ہے‘امریکا  اپنے اہداف حاصل کرنے کے بہت قریب ہے۔ دوسری جانب تہران نے متنبہ کیاہے کہ دشمن کو منہ توڑجواب دیاجائےگا‘ ایرانی فوج کے سربراہ (کمانڈرانچیف ) امیرحاتمی نے ملکی دفاع کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ ایران کے خلاف کسی بھی زمینی کارروائی کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔اس طرح کے حملے کی صورت میں دشمن کی فوج کا کوئی بھی اہل کار زندہ واپس نہیں جائے گاجبکہ ایرانی فوج کے ترجمان ابراہیم ذوالفقاری نے ایک بیان میں کہا کہ دشمنوں کے ہتھیار ڈالنے تک جنگ جاری رہے گی ۔فریقین کے دھمکی آمیز بیانات کے بعد عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ دیکھا گیا جس کے بعد امریکی اسٹاک مارکیٹ میں مندی کی لہردوڑ گئی‘خلیج تعاون کونسل (جی سی سی) کے سیکرٹری جنرل نے اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل سے مطالبہ کیا ہے کہ آبنائے ہرمز کو محفوظ رکھنے کے لیے طاقت کے استعمال کی اجازت دی جائےجبکہ چین نے آبنائے ہرمز کھولنے کیلئے مشرق وسطیٰ میں جنگ بندی کو ناگزیر قرار دیتے ہوئے کہاہے کہ لڑائی جاری رہنے تک آبی گزرگاہ مستحکم نہیں ہوسکتی ‘اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتیرس نے امریکا اور اسرائیل سے جنگ بند کرنے کا مطالبہ کیاہے جبکہ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے سعودی عرب کےولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے ساتھ ٹیلیفونک رابطے کے دوران مشرق وسطیٰ میں جاری جنگ کے خاتمے کے لیے سیاسی اور سفارتی کوششوں کو تیز کرنے پر زور دیا ہے۔ ادھربرطانیہ کی زیر قیادت 40ممالک کا اجلاس ہوا جس میں آبنائے ہرمز کو فوری طورپر دوبارہ کھولنے کامطالبہ کیاگیا‘برطانوی وزیر خارجہ ایویٹ کوپر نے کہا ہے کہ ہرمز کو دوبارہ کھلوانے کے لیےہرممکن اقدام لینے کے لیےپرعزم ہیں ‘برطانیہ کی وزارت دفاع نے تصدیق کی ہے کہ آئندہ ہفتے فوجی منصوبہ سازوں کا اجلاس ہو گا جس میں آبنائے ہرمز سے متعلق صورتحال پر غور کیا جائے گا۔ایرانی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز ان بحری جہازوں کے لیے کھلی ہے جن کا امریکہ اور اسرائیل سے تعلق نہیں‘ ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف کا کہنا ہے کہ 70 لاکھ ایرانیوں نے فوجی خدمات اورملکی دفاع کے لیے رضاکارانہ طور پر خود کو پیش کیا ہے۔ دوسریجانب تہران ‘کرج ‘بندرعباس ‘ مشہدودیگر شہروںمیں طبی تحقیقی مرکز‘ پلوں اور فولادسازی کے کارخانوں پر بمباری کی اطلاعات سامنے آئی ہیںجس کے نتیجے میں دو افراد شہید اور متعددزخمی ہوگئے ہیں‘دوسری جانب جوابی کارروائیوں میں ایران نے بھی اسرائیلی شہروں اور مشرق وسطیٰ میں امریکی اہداف کوڈرونز اور میزائل حملوں کے ذریعے نشانہ بنانے کا سلسلہ جاری رکھا ہے ‘تل ابیب میں4افرادزخمی ہوئے ہیں جبکہ القدس دھماکوں سے گونج اٹھا۔ادھر حوثیوں نے اسرائیل پر چوتھا میزائل حملہ کردیاہے ۔ایران کی جانب سے اردن میں واقع الازرق بیس پر موجود امریکی لڑاکا طیاروں پر ڈرون حملہ کیاگیا ہے‘ ابوظبی میں صنعتی زون کو نقصانپہنچاہےجبکہ بحرین میں واقع ایمیزون کے کلاؤڈ کمپیوٹنگ سینٹر کو نشانہ بنایا گیا ہے‘ پاسدارانِ انقلاب کے مطابق خلیجی ریاستوں میں امریکا سے منسلک اسٹیل اور ایلومینیم کی تنصیبات کو نشانہ بنایا ہےجبکہ کویت، سعودی عرب، ابوظہبی اور اردن کے متعدد پلوں کوفوجی اہداف کی فہرست میں شامل کرلیاگیاہے ۔بغداد میں امریکی سفارت خانے نے اپنے شہریوں پر زور دیا ہے کہ وہ عراق چھوڑ دیں‘ ارجنٹائن نے ایران کے ناظم الامورمحسن تہرانی کو "ناپسندیدہ شخصیت" قرار دیتے ہوئے ملک سے بے دخل کر دیا ہے۔محسن تہرانی کو 48 گھنٹوں کے اندر ملک چھوڑنے کی ہدایت کی گئی ہےجبکہ ایران کی سرکاری خبر رساں ایجنسی نے نائب وزیر خارجہ کاظم غریب آبادی کے حوالے سے بتایاپہنچاہےجبکہ بحرین میں واقع ایمیزون کے کلاؤڈ کمپیوٹنگ سینٹر کو نشانہ بنایا گیا ہے‘ پاسدارانِ انقلاب کے مطابق خلیجی ریاستوں میں امریکا سے منسلک اسٹیل اور ایلومینیم کی تنصیبات کو نشانہ بنایا ہےجبکہ کویت، سعودی عرب، ابوظہبی اور اردن کے متعدد پلوں کوفوجی اہداف کی فہرست میں شامل کرلیاگیاہے ۔بغداد میں امریکی سفارت خانے نے اپنے شہریوں پر زور دیا ہے کہ وہ عراق چھوڑ دیں‘ ارجنٹائن نے ایران کے ناظم الامورمحسن تہرانی کو "ناپسندیدہ شخصیت" قرار دیتے ہوئے ملک سے بے دخل کر دیا ہے۔محسن تہرانی کو 48 گھنٹوں کے اندر ملک چھوڑنے کی ہدایت کی گئی ہےجبکہ ایران کی سرکاری خبر رساں ایجنسی نے نائب وزیر خارجہ کاظم غریب آبادی کے حوالے سے بتایاکہ ایران، عمان کے ساتھ مل کر آبنائے ہرمز میں ٹریفک کی نگرانی کے لیے ایک پروٹوکول تیار کر رہا ہے‘ آسٹریا نے امریکا کو ایران کے خلاف فوجی کارروائیوں کے لیے اپنی فضائی حدود استعمال کرنے سے روک دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق صدرٹرمپ نے ایران کے خلاف جنگ کے بارے میں قوم سے اپنے پہلے خطاب میں کہا کہ امریکا ایران میں اپنے اہداف حاصل کرنے کے بہت قریب ہے‘گزشتہ چار ہفتوں میں ہماری مسلح افواج نے تیز‘ فیصلہ کن اور زبردست فتوحات حاصل کی ہیں‘ ایسی فتوحات جیسی اس سے پہلے کم ہی لوگوں نے دیکھی ہوں گی۔

اہم خبریں سے مزید