اسلام آباد (کامرس رپورٹر ) وفاقی حکومت نے پیٹرول اور ہائی ا سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں بڑا اضافہ کر دیا ،ٹارگٹڈ سبسڈی کا بھی اعلان ، پیٹرول کی قیمت میں 137روپے24پیسے فی لٹر اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 184روپے 49پیسے فی لٹر اضافہ کر دیا گیا ، پیٹرول کی نئی قیمت 458روپے 41پیسے فی لٹر اور ہائی اسپیڈ ڈیز ل کی نئی قیمت 520 روپے 35 پیسےمقرر کردی گئی، موٹر سائیکل ، مال بردار گاڑیوں ، ٹرکوں ، مسافر بسوں اور چھوٹے کاشتکاروں کےلیے سبسڈی کا اعلان، موٹر سائیکل پر 100روپے سبسڈی تین ماہ تک دی جائے گی جس کی ماہانہ حد 20لٹر ہوگی، مال بردار گاڑیوں کو 100، ٹرکوں کو 70ہزار ماہانہ ، بڑی مال بردارگاڑیوں کےلیے 80ہزار ماہانہ ،وزیرپیٹرولیم علی پرویز ملک اور وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ اور ٹارگٹڈ سبسڈی کااعلان کیا،انہوں نے بتایا کہ بازار جلد بند کرنے کا فیصلہ آئندہ ہفتے ہوگا۔وزارت پیٹرولیم نےپیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹی فکیشن جاری کر دیا ،نئی قیمت کا اطلاق آج سے ہوگیا ہے، وفاقی وزیر خزانہ نے موٹر سائیکل ، مال بردار گاڑیوں ، ٹرکوں ، مسافر بسوں اور چھوٹے کاشتکاروں کےلیے پیٹرول اور ڈیزل پر سبسڈی کا بھی اعلان کیا ہے ، موٹر سائیکل پر 100روپے فی لٹر کی سبسڈی دی گئی ہے جس کی ماہانہ حد 20لٹر تک ہوگی اور یہ تین ماہ تک سبسڈی دی جائے گی ، مال بردار گاڑیوں کو 100روپے فی لٹر ، ٹرکوں کےلیے 70ہزار روپے ماہانہ ، بڑی مال بردارگاڑیوں کےلیے 80ہزار روپے ماہانہ اور مسافر بسوں کےلیے ایک لاکھ روپے ماہانہ کی سبسڈی دی گئی ہے اور یہ سبسڈی ایک ماہ کےلیے ہوگی جس کے بعد اس کا دوبارہ جائزہ لیاجائے گا جبکہ چھوٹے کسانوں کو 1500روپے فی ایکٹر ایک ہی مرتبہ سبسڈی دی جائے گی تاکہ کٹائی کے دوران ڈیزل استعمال کر سکیں ، ملک میں مارکیٹوں کے نئے نظر ثانی شدہ اوقات کا فیصلہ صوبوں کی مشاورت کے بعد آئندہ ہفتے کیا جائے گا، یہ اعلانات کرتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ سینٹر اورنگزیب اور وفاقی وزیرپیٹرولیم علی پرویز ملک نے کہا کہ تمام فیصلے قومی قیادت کی مشاورت سے کیے گئے ہیں ، علی پرویز ملک نےکہا کہ صدر مملکت نے موجودہ معاشی صورتحال میں رہنمائی کی، شکریہ ادا کرتے ہیں خطے کی صورتحال نے پوری دنیا کی معیشت کو مشکل کر دیا ہے ۔