• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سپر لیگ: لاہور قلندز جیت کا عزم لیے آج ملتان سلطانز کے مدمقابل

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان سپر لیگ میں جمعے کو جیت کا عزم لیے لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز کا میچ ہوگا۔ قلندرز کے فاسٹ بولر حارث رؤف نے کہا ہے کہ کنڈیشنز کے مطابق بولنگ کرنا پڑتا ہے، کبھی آپ کا دن نہیں ہوتا۔ جمعرات کو میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ آف دی فیلڈنگ جو چیزیں ہوئی ہیں وہ ہوچکی ہیں۔ اب آن فیلڈ پرفارم کرنے کا وقت ہے۔ فخر زمان ہمارے مین کھلاڑی ہیں۔ انہیں مس کریں گے ۔ پیٹر سڈل کو مذاق میں چاچا کہا تھا اب وہ انجوائے کرتے ہیں ۔ شاہین آفریدی سب کھلاڑیوں کو سپورٹ کرتے ہیں اور ان پر یقین رکھتے ہیں۔ میچ جیتیں گے تو فون بھی مل جاتے ہیں ۔

اسپورٹس سے مزید