کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان سپر لیگ کی ٹیکنیکل کمیٹی نے ٹیسٹ بیٹسمین فخر زمان کی اپیل کو مسترد کرتے ہوئے بال ٹمپرنگ کے الزام میںآئی سی سی میچ ریفری روشن مہاناما کی جانب سے ان پر دو میچز کی پابندی کا فیصلہ برقرار رکھا گیا ۔ روشن مہاناما نے بال کی حالت تبدیل کرنے پر فخر زمان پر دو میچوں کی پابندی عائد کی تھی۔ فخر زمان نے میچ ریفری کے فیصلے پرپروفیسر جاوید ملک ، ڈاکٹر ممریز نقشبند اور سید علی نقوی پر مشتمل پی ایس ایل کی تین رکنی ٹیکنیکل کمیٹینے فریقین کا موقف سنا اور اپیل مسترد کردی۔ پی سی بی کے مطابق تمام شواہد کا جائزہ لینے، اور متعلقہ افراد کی جانب سےموقف سننے کے بعد، کمیٹی نے اپیل کو خارج کر دیا ہے ۔