• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسپورٹس فیڈریشنز 90 دن میں چار سالہ منصوبے جمع کرائیں، پی ایس بی

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان اسپورٹس بورڈ نے تمام اسپورٹس فیڈریشنوں کو 90 دن کے اندر چار سالہ ترقیاتی منصوبے جمع کرانے کی ہدایت کرتے ہوئے مالی اعانت کو کارکردگی اور ضابطوں کی پابندی سے مشروط کیا ہے۔ڈوپنگ کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کا اعادہ بھی کیا۔ پی ایس بی نے بجٹ 1.2 ارب روپے سے بڑھا کر 4.9 ارب روپے کرنے کی سفارش کی ۔ اس معاملے کو منظوری کے لیے وزیر اعظم کے سامنے پیش کیا جائے گا، یہ فیصلہ پی ایس بی کے 36ویں بورڈ اجلاس میں کیا گیا ۔ صدارت وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ اور صدر پی ایس بی رانا ثناء اللہ خان نے کی، ڈائریکٹر جنرل پی ایس بی یاسر پیرزادہ نے ششماہی کارکردگی رپورٹ پیش کی۔ جسے بورڈ نے منظور کرلیا ۔ بورڈ نے طویل المدتی ایتھلیٹ ڈیویلپمنٹ پروگرام کی منظوری دی۔

اسپورٹس سے مزید