کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان سپر لیگ میں حیدرآباد کنگز مین کےخلاف صاحبزادہ فرحان نے ٹی ٹوئنٹی کیریئر کی نویں سنچری اسکور کی۔ وہ بابر اعظم کی گیارہ سنچریوں کے ریکارڈ کی جانب بڑھ رہے ہیں۔ اسی میچ میں حیدرآباد کے معاذ صداقت نے صرف 19 گیندوں پر ففٹی بناکر پی ایس ایل میں تیز ترین ففٹی میکرز کی فہرست میں لیوک رونکی ،سیم بلنگز کے ساتھ مشترکہ تیسری پوزیشن حاصل کرلی۔ کامران اکمل، آصف علی، حضرت اللہ زازئی اور رائیلی روسو نے 17 ،17 جبکہ پال اسٹرلنگ، ٹم ڈیوڈ اور محمد حارث 18، 18گیندوں میں ففٹی بناچکے ہیں ۔