اسلام آباد(نیوز ایجنسی )وفاقی حکومت نے صوبوں سے پیٹرولیم مصنوعات پر سبسڈی میں حصہ ڈالنے کا مطالبہ کردیا ،وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت پٹرولیم بحران پر اعلی سطح کا اجلاس ہوا، وزرائے اعلی اور وفاقی وزرا نے شرکت کی، توانائی بحران پر غور کیا گیا۔وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اجلاس میں خطے میں جاری کشیدگی کے تناظر میں توانائی کے ممکنہ بحران پر غور کیا گیا، حکومت کے کفایت شعاری اقدامات اور توانائی کی بچت سے متعلق مجوزہ اقدامات پر بریفنگ دی گئی۔