• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی بارش سے پھر ڈوب گیا، بچی سمیت 6 جاں بحق، کھدائی اور گڑھوں سے زندگی اجیرن

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )کراچی بارش سے پھر ڈوب گیا ، بچی سمیت 6 افراد جاں بحق ہوگئے، شہر بھر میں کھدائی اور گڑھوں سے زندگی اجیرن ہوگئی ،تیز ہوائیں اور کہیں ژالہ باری ، موسم خوشگوار تاہم شہریوں کی مشکلات بڑھ گئیں ، سڑکیں تالاب ، کئی فٹ پانی جمع، ٹریفک جام،شہری پھنس کر رہ گئے ، شہری موٹر سائیکل سمیت بہہ گیا، ناظم آباد انڈرپاس میں پانی جمع، بجلی نظام بھی مفلوج ، 500فیڈر ز ٹرپ ہوگئے ۔ تفصیلات کے مطابق موسلادھار بارش نے شہر کی متعدد سڑکوں ،چورنگیوں کو ندی اور تالاب میں بدل دیا بعض چورنگیوں پر کئی فٹ پانی جمع ہونے سے سڑکوں پر بدترین ٹریفک جام اور گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں شہری پھنس کر رہ گئےآبادیوں کی اندرونی گلیاں بھی بھر گئیں کےایم سی ،ٹاونز ،واٹر کارپوریشن ،سندھ سالڈویسٹ کا عملہ پہلے سے سڑکوں پر موجود تھا جس نےبارش ختم ہوتے ہی نکاسی کا کام شروع کر دیاشام تک بیشتر سڑکیں کلیئر کر دی گئیں میئر کراچی،ٹاون چیئرمین دورے کر کے اپنے عملے اور نکاسی کے عمل کی نگرانی کرتے رہےجبکہ سڑکوں پر ٹریفک اور علاقہ پولیس بھی شہریوں کی مدد کرتے نظر آئے بارش سے جن سڑکوں اور آبادیوں میں ترقیاتی کاموںکی وجہ سے کھدائی یا گڑھے موجود تھے صورتحال مزیدخراب ہو گئی ہےجن سڑکوں پر زیادہ پانی جمع ہو ا ان میں ایوان صدر روڈ،شارع فیصل پر نرسری تا لال کوٹھی،پی اے ایف فلائی اوور کے نیچے،ملیر ہالٹ،کالا بورڈ، ملیر پندرہ،گرومندر،نمائش چورنگی ،لیاقت آباد میں نیرنگ سینما سے سے ڈاکخانہ،الاعظم اسکوائر کے سامنے،قیوم آباد چورنگی،کورنگی کراسنگ،کے ڈی اے سے ناگن چورنگی،فائیو اسٹار چورنگی،حیدری ،ایم اے جناح روڈ پر کے ایم سی ہیڈ آفس شامل تھےعبداللہ کالج کے قریب بارش کا پانی گھروں میں داخل ہو گیاناظم آباد انڈر پاس میں پانی جمع ہو گیا اور دونوں ٹریک ٹریفک کے لئے بند ہو گئےحب ریورروڈ مواچھ گوٹھ کے مقام پر تالاب کا منظر پیش کرنے لگی شیر شاہ پل،سعید آباد پولیس ٹریننگ سینٹر کے سامنےبھی بارش کا پانی جمع رہا۔کراچی میں بارش سےبجلی کا نظام بھی متاثر ہوا اور جمعرات کی دوپہر 500فیڈرٹرپ ہونے سےمتعدد علاقوں کو سپلائی بند ہو گئی کچھ علاقوں میں رات گئے لوگ بجلی بحال ہونے کا انتظار کر رہے تھے دریں اثنا کے الیکٹرک نے کہا کہ بارش اور ژالہ باری کے بعد کے-الیکٹرک کا بجلی تقسیم کانظام مستحکم ہے2100 سے زائد فیڈرز میں سے تقریباً 2000 فیڈرز سے بلا تعطل بجلی کی فراہمی جاری ہے ترجمان کے-الیکٹر ک نے کہا کہ بارش اور ژالہ باری کے بعد تقریباً 500 فیڈرز متاثر ہوئے تھے تاہم بارش رکنے کے ساتھ ہی صورتحال تیزی سے معمول پر آ گئی شام 6:30 بجے تک متاثرہ فیڈرز کی تعداد قریبا120 رہ گئی۔تیز ہوا کے ساتھ موسلادھار بارش اور چند مقامات پرژالہ باری بھی ہوئی جس کے بعد سڑکیں تالاب بن گئیں اور ٹریفک کی روانی بری طرح متاثر ہوگئی، مختلف سڑکیں پانی جمع ہونے کے باعث بند کردی گئیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں یہ مغربی سسٹم بلوچستان کے راستے داخل ہوا ہے، جس کے تحت شہر کے مختلف علاقوں میں موسلا دھار بارش ہوئی۔

اہم خبریں سے مزید