• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

افغانستان سے مذاکرات جاری، بھارت پاکستانی سفارتی کوششوں کیخلاف پروپیگنڈا کررہا ہے، دفتر خارجہ

اسلام آباد(اے پی پی )دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ ایران جنگ کے حوالے سے پاکستان کی سفارتی کوششیں جاری ہیں، پاکستان امریکی قیادت کے ساتھ قریبی رابطے اور مسلسل سفارتی مشاورت میں مصروف ہے ،بھارت پاکستانی سفارتی کوششوں کیخلاف پراپیگنڈا کررہا ہے ،افغانستان کیساتھ مذاکرات جاری ہیں، سرحد پار تنازع کو ختم کرنے کی ذمہ داری افغانستان پر عائد ہوتی ہے، تفصیلات کےمطابق پاکستان نے فریقین کی جانب سے سخت بیانات سامنے آنے کے باوجود امریکا اور ایران کے درمیان جاری مذاکراتی کوششوں پر امید کا اظہار کیا ہے۔ دفتر خارجہ کے ترجمان طاہر حسین اندرابی نے جمعرات کو یہاں پریس بریفنگ میں کہا کہ پاکستان کی کوششوں کا مقصد کشیدگی کا خاتمہ اور پائیدار امن کی راہ ہموار کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بیجنگ میں پیش کردہ پانچ نکاتی امن منصوبہ اور اسلام آباد کے چار فریقی مذاکرات کے سات نکات کو عالمی سطح پر سراہا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکا اور ایران کا پاکستان پر اعتماد اس کے ثالثی کردار کا اعتراف ہے جبکہ پاکستان کا موقف بین الاقوامی اصولوں اور خطے میں امن و استحکام کے فروغ پر مبنی ہے۔ ترجمان نے کہا کہ پاکستان نے خلیجی ممالک پر ایران کی جانب سے کیے گئے حملوں کی مذمت کی اور اس سے قبل ایران پر ہونے والے حملے کی بھی مذمت کی۔

اہم خبریں سے مزید