اسلام آباد (ساجد چوہدری) ای آفس کو سائبر حملوں سے محفوظ بنانے کیلئے سرکاری اداروں کو ای آفس نیٹ ورک عوامی انٹرنیٹ سے الگ رکھنے کی ہدایت کر دی گئی، ذرائع کے مطابق ای آفس کو عوامی انٹرنیٹ کے بجائے محفوظ اندرونی سسٹم پر منتقل کرنے کو کہا گیا ہے ، ذرائع کے مطابق سائبر خطرات کے پیش نظر سرکاری ڈیجیٹل انفراسٹرکچر کی نگرانی بڑھا دی گئی ، تمام محکموں میں جدید اینٹی وائرس اور ای ڈی آر سسٹم لازمی قرار دے دیا گیا۔