اسلام آباد(کامرس رپورٹر ) ایف بی آر نے پراپرٹی پر عائد ودہولڈنگ ٹیکس کے نفاذ سے متعلق وضاحتی نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ ایف بی آر نے واضح کر دیا کہ اگر کوئی بلڈر یا ڈیولپر سیکشن 7F کے تحت اپنی ٹیکس ذمہ داری پوری کر چکا ہے ،اس کی کوئی دوسری قابلِ ٹیکس آمدن موجود نہیں، تو وہ سیکشن 236C کے تحت ایڈوانس ٹیکس سے چھوٹ حاصل کر سکتا ہے۔ وضاحتی نوٹیفکیشن کے مطابق جو افراد سیکشن 7Fکے تحت ٹیکس ادا کر رہے ہیں، اس کے ساتھ ہی ان سے سیکشن 236C کے تحت ود ہولڈنگ ٹیکس بھی لیا جا رہا ہے، اس سے ان پر اضافی مالی دباؤ پڑ رہا تھاکیونکہ وہ پہلے ہی ایک مخصوص اور فکسڈ نظام کے تحت اپنا ٹیکس ادا کر چکے ہوتے ہیں ، ایف بی آر نے واضح کر دیا ہے کہ اگر کوئی بلڈر یا ڈیولپر سیکشن 7F کے تحت اپنی ٹیکس ذمہ داری پوری کر چکا ہے اور اس کی کوئی دوسری قابلِ ٹیکس آمدن موجود نہیں، تو وہ سیکشن 236C کے تحت ایڈوانس ٹیکس سے چھوٹ حاصل کر سکتا ہے۔