کراچی(اسٹاف رپورٹر)نیب نے2.265 بلین روپے (موجودہ مارکیٹ ویلیو) کے اثاثے حکومت سندھ کو واپس کر دیئےسندھ سیکریٹریٹ میں اثاثوں کی حوالگی کی تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں ڈپٹی چیئرمین نیب سہیل ناصر نے حکومت سندھ کے اثاثے بشمول منقولہ اور غیر منقولہ جائیدادیں، آم، لیموں کے باغات، زرعی زمین اور نیشنل پے آرڈر آف پاکستان، چیف سیکرٹری سندھ آصف حیدر شاہ کے حوالے کئے۔ تقریب میں نیب کے پراسیکیوٹر جنرل سید احتشام قادر شاہ، ڈائریکٹر جنرل نیب کراچی شکیل احمد درانی (PSP) اور نیب اور حکومت سندھ کے دیگر معزز افسران نے شرکت کی۔تقریب میں سندھ میں کرپشن کے ہائی پروفائل کیسز میں اثاثوں کی جلد بازیابی اور سرکاری اراضی کو حکومت سندھ کو بحال کرنے پر توجہ مرکوز کی گئی۔