کراچی (نیوز ڈیسک) صدر ٹرمپ نے اٹارنی جنرل پام بانڈی کو بر طرف کر دیا۔ ایک سالہ دور میں صدارتی ترجیحات پر مکمل عملدرآمد نہ ہو سکا، ایپسٹین اسکینڈل کی مبینہ ناقص ہینڈلنگ بھی وجہ بنی۔ وال اسٹریٹ جرنل کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اٹارنی جنرل پام بانڈی کو عہدے سے ہٹا دیا، یوں ان کا تقریباً ایک سال پر محیط دور اختتام کو پہنچ گیا۔