اسلام آباد(تنویر ہاشمی ) پاکستان کا رواں مالی سال کے پہلے 9ماہ( جولائی تا مارچ ) میں تجارتی خسارہ 22.65فیصد اضافے سے بڑھ کر 27 ارب 80کروڑ ڈالر ہوگیا جبکہ برآمدات میں بھی کمی ہوئی ہے، جولائی تا مارچ کے 9ماہ میں پاکستان کی 22ارب73کروڑ ڈالر کی برآمدات اور 50ارب53کروڑ ڈالر کی درآمد ات ہوئی ہیں ، مجموعی طور پر پاکستان کی برآمدات میں 8فیصد کمی اور درآمدات میں 6.64فیصد اضافہ ہواہے۔