• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیکریٹری وزارت دفاعی پیداوار لیفٹیننٹ جنرل (ر) محمد چراغ حیدر کی تقرری میں توسیع

اسلام آ باد (رانا غلام قادر)وفاقی بیوروکریسی تقرر و تبادلوں اور تقرری میں توسیع کے احکامات جاری ،سیکریٹری وزارت دفاعی پیداوار لیفٹیننٹ جنرل (ر) محمد چراغ حیدر کی تقرری میں توسیع ، ڈی جی پاسپورٹ اینڈ امیگریشن مصطفی جمال قاضی تبدیل،محمد علی رندھاوا نئے ڈائریکٹر جنرل پاسپورٹ اینڈ امیگریشن تعینات،خالدہ بشیر جوائنٹ سیکریٹری تخفیف غربت ، امتیاز اصغر صدیقی ڈپٹی سیکریٹر ی وزیر اعظم آفس ،غلام فرید سیکشن افسر بین الصوبائی رابطہ ،شعیب حسن سیکشن افسر بحری امور ،محمد سلیم کو بین الصوبائی رابطہ اور عمران علی بحری امور ڈویژن تعینات ، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے تقرر و تبادلوں کے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیے ۔سیکریٹری دفاعی پیداوار لیفٹیننٹ جنرل (ر) محمد چراغ حیدر کی تقرری میں توسیع نئے سیکریٹری کی تقرری تک مؤثر ہو گی ۔ ڈی جی پاسپورٹاینڈ امیگریشن مصطفی جمال قاضی تبدیل ، ان کی خدمات سندھ حکومت کو واپس کردی گئیں۔ گزشتہ روز چیف کمشنر اور چیئرمین کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے عہدے سے ہٹائے گئے پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس، گریڈ 20 کے چوہدری محمد علی رندھاوا کو ڈائریکٹر جنرل پاسپورٹ اینڈ امیگریشن تعینات کیا گیا۔

اہم خبریں سے مزید