دبئی (سبط عارف) ایران کیخلاف ’آپریشن ایپک فیوری‘،جدید ڈرونز کا استعمال، امریکا کے ایرانی ریڈارز کو متاثر کرنے والے الیکڑونک سسٹم سے لیس جدید ترین طیارے، بمبار جہازوں کا سفر طویل کرنے کیلئےری فیولنگ طیارے، جگہ بدلنے والا راکٹ سسٹم بھی نصب۔ تفصیلات کے مطابق امریکا کا ایران کے خلاف “آپریشن ایپک فیوری” جاری ہے اس کی قیادت سینٹرل کمانڈ (CENTCOM) کر رہی ہے، جو مشرق وسطیٰ میں امریکی فوجی کارروائیوں کو کنٹرول کرتی ہے۔ امریکی آپریشن میں فضائی، زمینی اور بحری تینوں طاقتیں شامل ہیں۔ فضا میں B-52، B-1 اور B-2 بمبار طیارے استعمال ہو رہے ہیں۔ B-2 سب سے جدید ہے، جو ریڈار سے چھپ کر حملہ کرتا ہے۔ جبکہ F-15، F-16 اور F-18 لڑاکا طیارے بھی شامل ہیں، جبکہ F-22 اور F-35 جدید اسٹیلتھ طیارے بھی کارروائی میں حصہ لے رہے ہیں جو بغیر نظر آئے نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ خصوصی طیارے جیسے EA-18G اور EC-130H الیکٹرانک جنگ کرتے ہیں۔