کراچی( ثاقب صغیر )پاسپورٹ نظام کی سالمیت کو یقینی بنانے کے لیے حکومت کی جانب سے ایک اہم اقدام اٹھایا گیا ہے جس کے تحت 16 لاکھ 96 ہزار 481 مرحوم افراد کے پاسپورٹس بلاک کر دیے گئے ہیں۔اس اقدام سے انتقال کر جانے والے افراد کے پاسپورٹس کا غلط استعمال روکا جا سکے۔مذکورہ اقدام سے نہ صرف شناختی فراڈ کی روک تھام ممکن ہوگی بلکہ بین الاقوامی سطح پر پاکستان کے پاسپورٹ سسٹم پر اعتماد بھی بڑھے گا۔حکام کا کہنا ہے کہ مرحوم افراد کے پاسپورٹس بلاک کرنے سے ڈیٹا بیس زیادہ مستند اور اپڈیٹ رہے گا جس سے امیگریشن اور سیکیورٹی اداروں کو درست معلومات تک فوری رسائی حاصل ہوگی۔