• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آپریشن بند نہیں ہوا، بھارت وزیر دفاع، آئندہ کا ردعمل فیصلہ کُن ہوگا، خواجہ آصف

کراچی ، اسلام آباد(نیوز ڈیسک، نیوز ایجنسی)بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے گیدڑ بھبکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ ’آپریشن سندور‘ ابھی بند نہیں ہوا،سرحد پار سے کسی قسم کی حرکت ہوئی تو ہماری فوج اس کا منہ توڑ جواب دے گی جو وہ کبھی بھول نہیں پائیں گے، وزیر دفاع خواجہ آصف نے انڈین ہم منصب کو جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ معرکہ حق ہماری یادوں میں آج بھی زندہ ہے ، آئندہ ہمارا رد عمل مزید مضبوط اور فیصلہ کن ہوگا، امن و علاقائی استحکام کیلئے پرعزم ہیں ،بھارت اسٹریٹجک اور سفارتی دائرے میں بڑھتی ہوئی بے چینی کا سامنا کرے،وزیر دفاع نے کہا کہ میں راج ناتھ سنگھ کو واضح پیغام دیتا ہوں کہ دو ایٹمی طاقتوں کے درمیان جنگ کا تصور بھی ناقابل فہم اور خطرناک نتائج کا حامل ہوگا، بھارت کے لیے بہتر یہی ہوگا کہ وہ اپنی اسٹریٹجک اور سفارتی دائرے میں بڑھتی ہوئی بے چینی کا سامنا کرے۔ انہوں نے کہا کہ امن اور علاقائی استحکام کے لیے پاکستان کی تیاری مکمل ہے ہمارا آئندہ ردِعمل تیز، متوازن اور فیصلہ کن ہوگا۔ ایکس پر بھارت کی جانب سے گیدڑ بھبکیوں پر ردعمل میں وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ پہلگام فالس فلیگ آپریشن کا ایک سال مکمل ہونے پر بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ کی جانب سے دہرائے جانے والا بیانیہ مایوسی اور واضح بے چینی کا عکاس ہے۔
اہم خبریں سے مزید