کراچی (نیوز ڈیسک)چانسلر کرسٹیان اسٹوکر کی قیادت والی آسٹریا کی حکومت نے کہا ہے کہ اس نے ایران پر بمباری کے مشنز کے لیے امریکی فوج کو اپنی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا۔اس سے قبل اٹلی اور فرانس بھی امریکی فوج کو فضائی حدود کے استعمال کی اجازت سے انکار کرچکے ہیں۔اب آسٹریا بھی یورپی یونین کے ان ممالک میں شامل ہو گیا ہے جو امریکہ اور اسرائیل کی کارروائیوں میں، حتیٰ کہ بالواسطہ شرکت کی بھی مخالفت کر رہے ہیں۔