• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گرین ٹاؤن، ڈاکوؤں نے شہری کو موٹر سائیکل چھیننے کے دوران مزاحمت پر قتل کر دیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر)گرین ٹاؤن میں مبینہ طورپر ڈاکوؤںنے شہری کو موٹر سائیکل چھیننے کے دوران مزاحمت پر فائرنگ کر کے قتل کر دیا، پولیس نے عوام کی مدد سے ایک ڈاکو گرفتار کرلیا جسے عوام نے تشدد کا نشانہ بنا کر زخمی کر دیا ، تفصیلات کے مطابق شاہ فیصل کالونی تھانہ کی حدود گرین ٹاؤن ریلوے روڈ کے قریب مبینہ طور پرڈاکوؤں کی فائرنگ سے شہری جاں بحق ہوگیا جس کی لاش ضابطے کی کارروائی کے لیے جناح اسپتال منتقل کی گئی ،پولیس کے مطابق مقتول کی شناخت 30 سالہ فہد ولد خالد رشید کے نام سے ہوئی ہے۔ ایس ایچ او شاہ فیصل کالونی کاشف ربانی نے بتایا کہ واقعہ موٹر سائیکل چھیننے کے دوران مزاحمت پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے پیش آیا ہے۔
اہم خبریں سے مزید