• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تین تلوار پر پولیس چیکنگ کے دوران کار لے کر فرار ہونے والا ملزم گرفتار

کراچی(اسٹاف رپورٹر)تین تلوار پر پولیس چیکنگ کے دوران آلٹو کار لےکر فرار ہونے والا ملزم کوپولیس نے گرفتارکار پولیس تحویل میں لے لی گئی،پولیس کے مطابق ملزم کو کچھ روز قبل تین تلوار پر پولیس چیکنگ کے دوران روکا گیا تھا،ملزم اپنی گاڑی پولیس کے سامنے تیز رفتاری سے لےکر فرار ہوگیا تھا،ملزم کی غفلت و لاپرواہی سے پولیس اہلکار اتفاقیہ طورپر محفوظ رہا،ملزم کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی،پولیس نے واقعے کا مقدمہ یکم اپریل کو تھانہ فریئر میں درج کرلیا تھا،گرفتار ملزم کی شناخت وسیم کاشف کے نام سے ہوئی ہے،ملزم سے تفتیش اور مزید قانونی کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے۔
شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید