• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صیہونی طاقتیں پاکستان کی طرف آنکھ اٹھا کر دیکھنے کی ہمت نہیں کر سکتیں، بلاول

لاڑکانہ ( بیورو رپورٹ) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ایران کیخلاف جنگ غیر قانونی ہے، اسکے اثرات ہر پاکستانی محسوس کررہا ہے، صیہونی طاقتیں پاکستان کی طرف آنکھ اٹھا کر دیکھنے کی ہمت نہیں کر سکتیں، قائد عوام کی جانب سے قوم کو دیا گیا جوہری پروگرام کا تحفہ آج بھی پاکستان کا دفاع کر رہا ہے اور کوئی دشمن ارضِ پاک کی جانب میلی آنکھ سے دیکھنے کی جراَت بھی نہیں کرسکتا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ملک کے پہلے منتخب وزیراعظم قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو کے 47 ویں یوم شہادت پر گڑھی خدابخش میں منعقد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ اِس وقت نہ صرف ملک کے اندر، بلکہ عالمی سطح پر بھی بھٹو شہید جیسی قیادت کی کمی اور بحران کو محسوس کیاجا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ خطے میں جنگ کی صورتحال اور ہمسایہ ملک ایران میں آیت اللہ خامنہ ای اور اسکول پر بمباری کے نتیجے میں معصوم طالبات کی شہادتوں کے غم اور اُنکے احترام میں اِس بار قائدِ عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو کی برسی کے موقع پر بڑے جلسہ عام کا انعقاد نہیں کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی ہمیشہ جنگ کے خلاف اور امن کی حامی جماعت ہے، اور یہ جو غیر قانونی جنگ شروع کیا گیا ہے، ہم ہر پاکستانی کی طرح اُس کی مذمت کرتے ہیں۔

اہم خبریں سے مزید