• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران جنگ کا بڑھتا دباؤ، ٹرمپ کابینہ میں بڑی تبدیلی کا سوچنے لگے

کراچی (نیوز ڈیسک) ایران جنگ کا بڑھتا دباؤ،ٹرمپ کابینہ میں بڑی تبدیلی کا سوچنے لگے۔ کئی اہم عہدیداروں کی برخاستگی کے بعد مزید برطرفیوں کی تیاری، انٹیلی جنس ڈائریکٹر اور کامرس سیکریٹری کو خطرہ، ٹرمپ ایران جنگ پر میڈیا کوریج سے انتہائی مایوس ہیں،حالیہ قومی خطاب کی ناکامی پر انتظامی عملے میں بھی تبدیلی پر غورکر رہے ہیں۔برطانوی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایران کے ساتھ جاری جنگ کے سیاسی دباؤ کے باعث اپنی کابینہ میں بڑے پیمانے پر تبدیلی پر غور کر رہے ہیں۔ اٹارنی جنرل پام بانڈی کی حالیہ برخاستگی کے بعد، بعض قریبی ذرائع کے مطابق قومی انٹیلی جنس ڈائریکٹرتلسی گیبارڈ اور کامرس سیکریٹری ہوورڈ لٹ نک بھی ممکنہ تبدیلیوں کی فہرست میں شامل ہیں۔

اہم خبریں سے مزید