• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مشکل وقت میں عوام کو اکیلا نہیں چھوڑیں گے، وزیراعظم محمد شہباز شریف

اسلام آ باد ( رانا غلام قادر ) وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ مشکل وقت میں اپنی عوام کو اکیلا نہیں چھوڑیں گے،مشکل حالات میں عام آدمی کو ریلیف کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے، حکومتی کفایت شعاری و سادگی کے اقدامات سے بچائی گئی رقم کو عوام پر خرچ کریں گے، ریلیف کی رقم پبلک ٹرانسپورٹ اور مال بردار گاڑیوں کے حامل افراد کو ڈیجیٹل والٹس کے ذریعے فراہمی کا آغاز کر دیا گیا ۔وزیر اعظم نے ان خیا لات کا اظہاراپنی زیر صدارت خطے میں حالیہ کشیدگی کے دوران ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کے ذخائر اور حکومت کی جانب سے عوامی ریلیف کے اقدامات پر بلائے گئےجائزہ اجلاس میں کیا۔وزیر اعظم نے کہا کہ موثر اور شفاف نظام کے تحت پبلک ٹرانسپورٹ کی بسوں اور ویگنوں، اور گڈز ٹرانسپورٹ کے ٹرکوں اور مال بردار گاڑیوں کو سبسڈی کی ڈیجیٹل منتقلی شروع کر دی ہے۔

اہم خبریں سے مزید