اسلام آ باد ( نیوز رپورٹر) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ ذوالفقار علی بھٹو کی سیاسی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے یہ بات شہید ذوالفقار علی بھٹو کی برسی 4 اپریل 2026 پر اپنے پیغام میں کہی ۔ وزیر اعظم نے کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو کے یوم شہادت پر انکی قومی اور سیاسی و آئینی خدمات پر انکو خراج تحسین پیش کرتا ہوں ۔ذوالفقار علی بھٹو نے وزیراعظم کی حیثیت سے ملک کی ترقی و خوشحالی اور مضبوط دفاع کے تناظر میں خلوص نیت سے گراں قدر خدمات پیش کی۔ آئین پاکستان 1973 کی تیاری اور منظوری میں ذوالفقار علی بھٹو نے تعمیری کردار ادا کیا۔