• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یو اے ای کے مالی ذخائر سے متعلق گمراہ کن تبصرے مسترد

کراچی (نیوز ڈیسک) وزارتِ خارجہ نے متحدہ عرب امارات کے مالی ذخائر سے متعلق گمراہ کن تبصرے مسترد کر دیئے۔ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ یو اے ای کے مالی ذخائر سے متعلق حالیہ تبصرے بے بنیاد اور حقیقت کے منافی ہیں۔ اسٹیٹ بینک میں رکھے گئے ذخائر دو طرفہ تجارتی معاہدوں کا حصہ تھے۔ یو اے ای کے ذخائر پاکستان کے معاشی استحکام کے لئے مضبوط حمایت کا مظہر ہیں، دفترِ خارجہ کے مطابق حکومتِ پاکستان طے شدہ شرائط کے مطابق مدت پوری ہونے پر ذخائر واپس کر رہی ہے،ذخائر کی واپسی ایک معمول کی مالیاتی کارروائی ہے، اسے غلط رنگ دینا گمراہ کن ہے۔ پاکستان اور یو اے ای کے درمیان دیرینہ اور برادرانہ تعلقات قائم ہیں۔
اہم خبریں سے مزید