• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور: راج کپور کی حویلی کی دیوار کا کچھ حصہ بارشوں اور زلزلے کے باعث منہدم

پشاور(این این آئی)بالی ووڈ کے لیجنڈری اداکار راج کپور کی پشاور میں قائم حویلی کی دیوار کا کچھ حصہ منہدم ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق کپور خاندان کی پشاور کے قصہ خوانی بازار میں قائم حویلی کو بارشوں اور زلزلے کے باعث نقصان پہنچا ہے۔ بارشوں کے بعد آنے والے زلزلے کے باعث راج کپور کی حویلی کی دیوار کا کچھ حصہ منہدم ہوگیا۔ حکومت کی جانب سے راج کپور حویلی کو قومی اثاثہ قرار دیا گیا ہے اور اس کی تحویل سرکار کے پاس ہی ہے۔
اہم خبریں سے مزید