• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملک بھر میں کل سے بارشوں اور گرج چمک کے نئے سلسلے کے آغاز کی پیش گوئی

اسلام آباد ناصر چشتی )محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں کل سے بارشوں اور گرج چمک کے نئے سلسلے کے آغاز کی پیشگوئی کرتے ہوئے مختلف علاقوں کیلئے الرٹ جاری کر دیا ہے۔رپورٹ کے مطابق بلوچستان میں کل شام سے صوبے کے مغربی اضلاع میں طوفانی بارشوں اور ژالہ باری کا امکان ہے، جس کے باعث نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہونے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔خیبرپختونخوا میں 6 سے 9 اپریل کے دوران پشاور، سوات، چترال اور دیگر اضلاع میں شدید بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے، جس سے مقامی ندی نالوں میں طغیانی کا خطرہ بڑھ سکتا ہے۔پنجاب کے بڑے شہروں لاہور، مری، راولپنڈی اور اسلام آباد میں 6 اپریل کی رات سے بارش اور ژالہ باری متوقع ہے جبکہ تیز ہواؤں کے باعث درجہ حرارت میں نمایاں کمی کا امکان بھی ظاہر کیا گیا ہے۔

اہم خبریں سے مزید