کراچی (نیوز ڈیسک) ایران نےخلیجی ممالک سے ڈرون حملے کی وضاحت طلب کرلی۔ چینی ونگ لونگ II ڈرون کو ایران نے مار گرایا، خلیج کے دو اہم عرب ممالک کے پاس یہ ڈرونز موجود ہیں۔ یہ ڈرون امریکی اور اسرائیلی کارروائیوں میں ممکنہ طور پر فعال شمولیت کا ثبوت ہو سکتا ہے۔ سائوتھ چائنا مارننگ پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق ایران نے ان ممالک سے وضاحت طلب کی ہے کہ چین کے بنائے گئے ونگ لونگ II ڈرون کو ایران کی سرزمین پر مار گرائے جانے کے بعد دونوں ممالک کس حد تک اس میں ملوث ہیں۔