• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رجیم چینج کرنے والوں کا اپنا رجیم چینج ہوگیا، ایرانی سفارتکار

کراچی (نیوز ڈیسک) ایران کی جانب سے میدان جنگ میں بھرپور جواب کیساتھ ساتھ سفارتی اور سوشل میڈیا کے محاذ پر بھی ایرانی حکام سرگرم ہیں اور امریکی صدر ودیگر عہدیداروں کو بھرپور جواب دے رہے ہیں۔ دنیا بھر میں ایرانی سفارتخانوں نے بھی اپنا محاذ سنبھال لیا ہے اور وہ امریکی دھمکیوں پر طنز کررہے ہیں۔ امریکا کی طرف سے ایران میں رجیم چینج کے جواب میں جنوبی افریقا میں ایرانی سفارتخانے پرایکس پر ایک پوسٹ کرتے ہوئے امریکا میں برطرف جرنیلوں اور دیگر عہدیداروں کی تصاویر لگاتے ہوئے کہا کہ امریکا میں رجیم چینج کامیابی سے ہوگیا ہے ۔ ایک اور پوسٹ میں ٹرمپ اور گورباچوف کو ہاتھ ملاتے ہوئے دکھایا گیا ہے اور اس کے عنوان پر لکھا ہے کہ ’’ہر کسی کی کوئی نہ کوئی کامیابی ہوتی ہے ، گورباچوف کہتے ہیں میں نے سوویت یونین کو تباہ کیا جبکہ ٹرمپ کہتے ہیں کہ میں نے امریکا کو تباہ کیا‘‘۔ ایران کو پتھر کے دور میں بھیجنے کی دھمکی پر جواب دیتے ہوئے ایرانی سفارتخانے نے لکھا کہ  ہمارے پتھر وں میں تاریخ پناہ ہے۔  برطانیہ میں ایران کے سفارت خانے نے امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ کی ایران کو "پتھر کے دور" میں واپس بھیجنے کی دھمکی کا جواب سابق ایرانی بادشاہ کے ایک کتبے کی تصویر پوسٹ کر کے دیا، فارس کے شہنشاہ نے جنگ کے دوران ایک رومی شہنشاہ کو گرفتار کیا تھااور اس تصویر میں سنگ تراشی کے ذریعے سے اس منظر کو دکھایا گیا ہے۔ پوسٹ میں امریکی وزیر دفاع پر طنز کرتے ہوئے لکھا گیا ہے کہ ’’ایپسٹین زدہ حکومت کے ایک رکن کی جانب سے مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر بیان بازی امریکی معاشرے کے لئے شرم کا مقام ہے کہ اس جیسا کوئی شخص ان کی آواز بن گیا ہے۔
اہم خبریں سے مزید