کراچی (نیوز ڈیسک) ایران جنگ میں اب تک امریکی فضائیہ کے 7طیارے ضائع ، جمعہ کو ایف 15اور اے10طیارے تباہ، تین ایف 15 طیارے 2 مارچ کو کویت میں گرے، 12 مارچ کوکے سی 135 طیارہ کوعراق میں حادثہ ،27مارچ کوای3طیارہ سعودیہ پر ایرانی حملے میں تباہ ہوا۔سی این این کی رپورٹ کے مطابق امریکی فضائیہ نے ایران کے خلاف جاری جنگ میں اب تک سات طیارے کھو دیے ہیں۔ تازہ نقصان میں جمعہ کو ایف-15 اور اے-10 شامل ہیں۔ اس سے قبل تین ایف-15 طیارے 2 مارچ کو کویتی فضائی دفاع کی غلطی سے گرائے گئے، جن کا عملہ محفوظ رہا۔